قندھار میں صدارتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکا

افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں صدارتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکہ ہوا ہے جس سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں صدارتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکہ ہوا ہے جس سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس سے قبل افغانستان میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز صبح 7 بجے ہوا جو سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گا۔طالبان کی جانب سے صدارتی انتخابات کے موقع پر دہشت گرد کارروائیوں کی دھمکیوں کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔افغان صدر اشرف غنی نے بھی اپنا ووٹ ڈال دیا ہے، جبکہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے گورنر کے دفتر کے مطابق گورنر شاہ محمود نے بھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر لیا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ اور گلبدین حکمت یار سمیت14 امیدوار مدمقابل ہیں، صدارتی انتخابات کے لیے 9.6 ملین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں اور 5 ہزار 373 پولنگ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

News Code 1894120

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha