مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ناروے میں ڈیزل سے بھرے روسی جہاز میں آگ لگ گئی۔ آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران جہاز سمندر میں ڈوب گیا۔ ناروے کے شمالی علاقے میں روسی جہاز میں دو روز تک آگ لگی رہی ،جس پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران جہاز پانی میں ڈوب گیا، جہاز میں 2 لاکھ لیٹر ڈیزل اور امونیا ٹینک بھی موجود تھا۔ کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ سمندر میں ڈیزل کو پھیلنے سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

ناروے میں ڈیزل سے بھرے روسی جہاز میں آگ لگ گئی۔
News Code 1894113
آپ کا تبصرہ