سعودی عرب کا سیاحتی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ بُرقعہ ، حجاب اور پردے کے اصول کو ختم کرکے دُنیا کے 49 مُمالک کو سیاحتی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب حکومت کی جانب سے  پہلی مرتبہ بُرقعہ ، حجاب اور پردے کے اصول کو ختم کرکے دُنیا کے 49 مُمالک کو سیاحتی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے دُنیا کے 49 مُمالک کے شہریوں کو آن لائن سیاحتی ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب بین الاقوامی سیاحوں کے لیے ہفتے کے روز آن لائن سیاحتی ویزا کے لیے درخواستیں کھولے گا۔ سیاحتی ویزا جاری کرنے کا اعلان سعودی عرب کے تیل کے انفراسٹرکچر پر حملے ہونے کے ٹھیک دو ہفتے بعد کیا گیا ہے۔

News Code 1894112

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =