بھارتی سائنس دانوں اور محققین کا کشمیر سے کرفیو ہٹانے کا مطالبہ

بھارت کے 780 سے زائد ممتاز سائنس دانوں، محققین اور ماہرین تعلیم نے مودی حکومت سے کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بندشیں فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے 780 سے زائد ممتاز سائنس دانوں، محققین اور ماہرین تعلیم نے مودی حکومت سے کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بندشیں فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی سائنسدانوں، محققین اور ماہرین تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں ان افراد نے کشمیر کے تعلیمی اداروں پر پابندیوں کے منفی اثرات کی طرف بھارتی حکومت کی توجہ دلائی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مواصلاتی لاک ڈاؤن سے کشمیری تعلیمی اداروں کا دنیا سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے، جموں کشمیر سے باہر تعلیم حاصل کرنے والے کشمیری طالبعلم اپنے پیاروں کی خیریت جاننے سے محروم ہیں۔

کشمیر میں جاری پابندیوں سے لوگوں کو بنیادی ضروریات اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے، بھارتی حکومت کشمیر میں جاری مواصلاتی پابندیاں اور لاک ڈاؤن فوری طور پر ختم کرے۔

News Code 1894110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =