پاکستانی وزیر خارجہ کا بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر کا بائیکاٹ

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سارک کونسل وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر کا بائیکاٹ کرتے اجلاس سے باہر چلے گئے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سارک کونسل وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران بھارتی  وزیر خارجہ کی تقریر کا بائیکاٹ کرتے اجلاس سے باہر چلے گئے۔ نیو یارک کے مقامی ہوٹل میں سارک وزرائے خارجہ کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان اور بھارت سمیت مختلف ممالک کے وزارئے خارجہ نے شرکت کی۔پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر خارجہ  سبرا منیم جے شنکر کے بیان دینے کے وقت اجلاس میں موجود نہ رہنے کا فیصلہ کیا اور اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک روا رکھنے والوں کے ساتھ میں بیٹھوں یہ بالکل ممکن نہیں۔

News Code 1894096

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =