امریکہ کا کشمیر سے پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ

امریکہ نے بھارت سے کشمیر سے فوری پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے بھارت سے کشمیر سے فوری پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیاء ایلس ویلزنے بھارت پرزوردیا ہے کہ کشمیر میں پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں۔ ایلس ویلز نے کہا کہ جموں وکشمیر میں وسیع پیمانے پر گرفتاریوں اورپابندیوں پرامریکہ کو تشویش ہے، بھارت زیرحراست افراد کو رہا کرے اورمذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرے تاکہ پاک بھارت کشید گی کم ہو۔ایلس ویلز کا کہنا تھا اگر پاکستان اور بھارت  تیارہوں تو امریکی صدر ثالثی کیلئے تیار ہیں۔ بھارت طویل عرصے سے کشمیر پر ثالثی کو مسترد کرتا آرہا ہے۔

News Code 1894095

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =