اںڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی

انڈونیشیا کے جزیرے مالوکو میں زلزلے کے باعث عمارتوں کا ملبہ گرنے سے 23 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے مالوکو میں زلزلے کے باعث عمارتوں کا ملبہ گرنے سے 23 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق  15 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے، زلزلے سے سینکڑوں مکانات، دفاتر اور اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے مالوکو میں گزشتہ صبح 6 اعشاریہ 5 شدت کا شدید زلزلہ آیا تھا ۔ زلزلے کے بعد علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

News Code 1894094

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =