یورپی ممالک نے عملی طور پر امریکی پابندیوں کا ساتھ دیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خبرگان رہبری کے اراکین سے ملاقات میں فرمایا: یورپی ممالک نے عملی طور پر امریکی پابندیوں کا ساتھ دیا اور انھوں نے بھی کوئی اقدام انجام نہیں دیا لہذا ان پر بھی امید نہیں رکھنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خبرگان رہبری کے اراکین سے ملاقات میں فرمایا: یورپی ممالک نے عملی طور پر امریکی پابندیوں کا ساتھ دیا اور انھوں نے بھی کوئی اقدام انجام نہیں دیا لہذا ان پر بھی امید نہیں رکھنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے علاقائی اور عالمی سطح پر ایران کے اقتدار کے فروغ اور دفاعم قدس کے تجربات سے استفادہ پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ملک کی ترقی اور پیشرفت  کے لئے اللہ تعالی کی ذات پر توکل ، استقامت ، پائداری باہمی اتحاد اور جد وجہد ضروری ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: معاشرے اور سماج میں پیش آنے والی بعض مشکلات میں کچھ لوگ پریشان اور خوفزدہ ہوجاتے ہیں حالانکہ ہمیں اللہ تعالی کی ذات پر توکل رکھتے ہوئے اس مشکل کو برطرف کرنا چاہیے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ اور اسرائل کے علاوہ دیگر تمام ممالک کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں اور ہمیں ایسے ممالک پر امید بھی نہیں رکھنی چاہیے جن کی ایران کے ساتھ دشمنی کا سلسلہ جاری ہے جن میں امریکہ اور بعض یورپی ممالک سرفہرست ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مشترکہ ایٹمی معاملے پر عمل کے سلسلے میں یورپی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے فرمایا: یورپی ممالک نے بھی عملی طور پر مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کغۓ گئے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا اور اس طرح انھوں نے امریکہ کا عملی ساتھ دیا ہے لہذا ایرانی حکام کو بد عہد یورپی ممالک پر بھی اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔

News Code 1894086

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =