مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےدوطرفہ ، علاقائی اور کشمیر کے امور پر قطر کے وزیر خارجہ سے تبادلہ خیال کیا ہے ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن سے ملاقات کی جس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لئے مشاورتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےدوطرفہ ، علاقائی اور کشمیر کے امور پر قطر کے وزیر خارجہ سے تبادلہ خیال کیا ہے ۔
News Code 1894081
آپ کا تبصرہ