کشمیر میں عظیم انسانی المیہ کا خدشہ

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے زير انتظام کشمیر میں بھارت کی غلط اور یکطرفہ پالیسیوں اور اقدامات کے ذریعہ عظیم انسانی المیہ کا خدشہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے زير انتظام کشمیر میں بھارت کی غلط اور یکطرفہ پالیسیوں اور اقدامات کے ذریعہ عظیم انسانی المیہ کا خدشہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے نیو یارک میں معروف اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے اداریاتی بورڈ سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں بھارت کے غیر قانونی اور جموں و کشمیر پر یکطرفہ تسلط اور وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا ہمیں خدشہ ہے کہ کشمیر میں کرفیو ہٹنے کے بعد خونریزی ہوگی۔ مودی کے گھمنڈ نے اس خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ میں عالمی طاقتوں سے توقع رکھتا ہوں کے وہ مودی کو اس بات پر مجبور کریں کے جموں و کشمیر میں مبصرین کو آنے کی اجازت دے۔

News Code 1894076

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =