ٹھٹھہ میں کشتی پر آسمانی بجلی گرنے سے 3 ماہی گیر ہلاک

پاکستان کے علاقہ ٹھٹھہ میں کشتی پر آسمانی بجلی گرنے سے 3 ماہی گیر ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ ٹھٹھہ میں کشتی پر آسمانی بجلی گرنے سے 3 ماہی گیر ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں ماہی گیروں کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے۔

ٹھٹھہ میں چوہڑ جمالی کے قریب شاہ بندر میں ساون جت نامی کشتی میں آسمانیبجلی گر گئی  جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیر سیٹھار نے واقعے کی تصدیق کی ہے، مقامی افراد کے مطابق شاہ بندر میں آسمانی بجلی سے ہلاک  ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ٹھٹھہ کے علاقے بھارا سے ہے۔

جاں بحق ہونے والے ماہی گیروں کی شناخت رزاق مالھیا، اسماعیل مالھیا اور دھنی بخش مالھیا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں عبدالستار، عبدالرشید اور ادریس شامل ہیں۔

News Code 1894074

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =