لاہور میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر لاہور میں ساندہ کے علاقے جوائے شاہ روڈ پر 2 گروپوں میں دیرینہ عداوت کے باعث تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں ساندہ کے علاقے جوائے شاہ روڈ پر 2 گروپوں میں دیرینہ عداوت کے باعث تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں 2  افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ ککو شاہ اور ندیم میلا گروپ کے درمیان ہوا، جس سے 15 سالہ ابوذر موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ 4 زخمیوں اسد شاہ، فہد، ریاض اور واحد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں طبی امداد کے دوران 16 سالہ فہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، مقتول فہد کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ راہ گیر تھا جو فائرنگ کی زد میں آگیا تھا۔پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے 2 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

News Code 1894073

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =