اسرائیلی فوج نے فلسطینی وزير کو گرفتار کرلیا

اسرائیلی فوج نے اسرائیلی امور میں فسلطینی اتھارٹی کے وزیر کو حراست میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اسرائیلی امور میں فسلطینی اتھارٹی کے وزیر کو حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے پولیس کی مدد سے وزیر برائے اسرائیلی امور فادی الحدامی کو مشرقی یروشلم میں سیاسی سرگرمی کے الزام میں حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جب کہ ان کے ساتھی اور گورنر عدنان الغیث کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق فلسطینی وزیر ایک ایسے قانون کی خلاف ورزی کے مرکتب ہوئے ہیں جو حال ہی میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت سیاسی سرگرمیوں کی ممانعت تھی اور اسی الزام میں فلسطین اتھارٹی کی جانب سے مقرر کردہ گورنر عدنان الغیث بھی مطلوب ہیں۔ فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے فادی الحدامی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

News Code 1894067

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =