روس میں بغیر پائلٹ پرواز کرنے والے طیارے پر کام جاری

روس میں بغیر پائلٹ پرواز کرنے والے انتہائی جدید سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے پر کام جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں بغیر پائلٹ پرواز کرنے والے انتہائی جدید سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے پر کام جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق  ففتھ جنریشن سے تعلق رکھنے والے ایس یو۔ 57 لڑاکا طیارے رواں سال کے آخر تک رشین ایرو سپیس فورسز کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق روس کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایوی ایشن سسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل سرگئی خوخلوف نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ روس میں سکستھ جنریشن سے تعلق رکھنے والے جدید ترین لڑاکا طیارے اور ففتھ جنریشن طیاروں میں بنیادی فرق یہ ہے کہ اس جدیدسکستھ جنریشن لڑاکا طیارے کو بغیر پائلٹ اڑانے کا آپشن بھی ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیا طیارہ گزشتہ طیاروں سے کہیں زیادہ تیز، برق رفتار ‘موثرانداز سے کنٹرول اور پرواز کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔

News Code 1894056

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha