امریکی صدرٹرمپ کے خلاف مواخذے کی باضابطہ کارروائی کا آغاز

امریکی ڈیموکریٹس پارٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی باضابطہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ڈیموکریٹس پارٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی باضابطہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ پارٹی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ صدر کا جوابدہ ہونا ضروری ہے۔ امریکی صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے یوکرائن پر دباؤ ڈالا کہ وہ2020 کے صدارتی انتخابات میں ان کے ممکنہ حریف جو بائیڈن سے متعلق تحقیقات کرے۔ ڈیموکریٹ پارٹی کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ صدر کا جوابدہ ہونا ضروری ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ صدر کے اقدامات سے ان کی آئینی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے اس اقدام کو " کچرا " قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ کے ایوان نمائندگان میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے حق میں 235 میں سے 145 ڈیموکریٹس اراکین شامل ہیں ۔

News Code 1894050

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =