عمران خان کا کشمیر کے بارے میں عالمی برادری کے رویے پر مایوسی کا اظہار

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر کے بارے میں انٹرنیشنل کمیونٹی کے رویے سے بہت مایوسی ہوئی، سیکورٹی کونسل اپنے فیصلوں پر عملدر آمد نہیں کراسکی جس کی وجہ سے کشمیری متاثر ہورہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے نیویارک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے بارے میں انٹرنیشنل کمیونٹی کے رویے سے بہت مایوسی ہوئی، سیکورٹی کونسل اپنے فیصلوں پر عملدر آمد نہیں کراسکی جس کی وجہ سے کشمیری متاثر ہورہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ کرفیو اٹھنے کے بعد کیا ہوگا، لیکن قتل عام کا خدشہ ہے، 8 ملین لوگ کشمیر میں محصور ہیں، اس سے بڑی اور ریاستی دہشتگردی کیا ہوگی، یہ وقت ہے کہ دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتیں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں۔ اگر دو ایٹمی ممالک میں جنگ ہوئی تو اثرات پورے خطے پر پڑیں گے۔عمران خان نےکہاکہ بدقسمتی سے بھارت میں گذشتہ 6 سال سے نسل پرست جماعت حکمران ہے، آر ایس ایس پر دہشتگرد تنظیم ہونے پر بھارت میں کئی بار پابندی بھی لگائی گئی۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی 11 قراردادوں میں کشمیر کو متنازع علاقہ کہا گیا، اقوام متحدہ نے کشمیر سے متعلق گیارہ قراردادیں پاس کر رکھی ہیں۔ کشمیر میں حالات بہت مشکل ہوتے جارہے ہیں، پچاس دن سے کشمیر سے متعلق خبروں کا مکمل بلیک آؤٹ ہے، کشمیر کی سیاسی قیادت جیل میں ہے۔

News Code 1894044

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha