کراچی میں شہری کی فائرنگ سے گھر میں گھسنے والے 2 ڈاکو ہلاک

کراچی میں ایک گھر میں صبح سویرے 4 ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے۔ گھر کے مالک نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں بھینس کالونی بلاک بی میں ایک گھر میں صبح سویرے 4 ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے۔ گھر کے مالک نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو موقع پر مارے گئے جبکہ ان کے دو ساتھی خوفزدہ ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئیں جہاں ان کی شناخت 35 سالہ خمیسو عرف افغانی اور40 سالہ شہزور کے نام سے کی گئی ۔

ترجمان ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ چار ڈاکو ایڈووکیٹ اسلم آرائیں کے گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے۔ گھر والوں کے شور مچانے پر دو ڈاکو فرار جبکہ دو ڈاکوؤں کو شہری نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور گھر والوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد تفتیش کا دائرہ بڑھائیں گے ۔

News Code 1894023

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =