عمران خان کی ایرانی صدر سے ملاقات/ کشمیریوں کی حمایت  میں رہبر معظم کا  شکریہ

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن ميں پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیریوں کی حمایت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے گرانقدر بیان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن ميں پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیریوں کی حمایت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے گرانقدر بیان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے گذشتہ معاہدوں کو فوری عملی جامہ پہنانے پر زوردیا۔ صدر روحانی نے کہا کہ پاکستان ایران کا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے لہذا ایران کی خارجہ پالیسی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر استوار ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے ماضی میں پاکستانی عوام اور حکومت کی امداد پر ایران کا شکریہ ادا کیا عمران خان نے کشمیر کے نہتے اور مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت ، عوام اور کشمیری عوام ، کشمیر کے حوالے سے ایران کے اصولی اور ٹھوس مؤقف کی قدر کرتے ہیں۔

News Code 1894013

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =