ایرانی صدر حسن روحانی نیویارک روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔ مہر آباد ايئر پورٹ پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی ، نائب صدر اسحاق جہانگیری اور دیگر اعلی حکام نے صدر روحانی کو الوداع کیا۔ صدر حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ ایرانی صدر نیویارک میں بعض ممالک کے صدور اور اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے ان میں عراق ، پاکستان، جاپان، فرانس ، سویڈن، سوئیزرلینڈ اور اسپین کے رہنما شامل ہیں۔ صدر روحانی جمعرات کے دن نیویارک کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس آجائیں گے۔

News Code 1893988

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =