امریکی شہر ہیوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم کے خلاف مظاہرہ

امریکی شہر ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف ہزاروں افرادنے مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف ہزاروں افرادنے مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیوسٹن کے اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے پہنچے تو ان کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔

اسٹیڈیم کے باہر مظاہرے میں پاکستانی، کشمیری اور سکھ کمیونٹی سمیت مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مودی مخالف  پوسٹرز  اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے اور بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کیا۔

News Code 1893987

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =