بھارت کے وزیر داخلہ کی بھارت کے سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو پر شدید تنقید

بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے کشمیر کے مسئلے پر اپنے ملک کے پہلے وزیراعظم آنجہانی جواہر لال نہرو کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نہرو نے سیز فائر کا اعلان کرکے کشمیر کا حصہ پاکستان کے پاس جانے دیا اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو آج پورا کشمیر بھارت کے پاس ہوتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے کشمیر کے مسئلے پر اپنے ملک کے پہلے وزیراعظم آنجہانی جواہر لال نہرو کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نہرو نے سیز فائر کا اعلان کرکے کشمیر کا حصہ پاکستان کے پاس جانے دیا اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو آج پورا کشمیر بھارت کے پاس ہوتا۔

بھارتی وزیر داخلہامیت شاہ نے کہا کہ اگر کشمیر کا مسئلہ جواہر لال نہرو کے بجائے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو حل کرنے دیا جاتا تو آج صورت حال مکمل طور پر بھارت کے کنٹرول میں ہوتی۔

امیت شاہ نے کشمیریوں کو آئین میں حاصل خصوصی حیثیت کا آرٹیکل 370 کا ذمہ دار بھی جواہر لال نہرو کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو حصوں میں تقسیم کرنے والا محب الوطن نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بی جے پی کے رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کو جواہر لال نہرو کی نااہلی قرار دیتے ہوئے اس ملک کا غدار قراردیا تھا۔

News Code 1893985

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha