بھارت میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک

بھارت میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کےمطابق ریاست اترپردیش میں 3 منزلہ گھر میں غیر قانونی طور پر قائم بارود سے بھرے پٹاخے بنانے کی فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 نوعمر لڑکیاں بھی شامل ہیں جب کہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو گھر کے ملبے سے نکالا اور قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 7 سال سے 21 سال کی 4 لڑکیاں شامل ہیں جب کہ بری طرح مسخ ہوجانے کے باعث ایک لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔

News Code 1893983

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =