مہر خبررساں ایجنسی نےرائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہانگ کا نگ میں حکومت مخالف مظاہروں میں ہزاروں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر توڑ پھوڑ شروع کردی ۔ حکومت مخالف احتجاج پر تشدد مظاہرے میں تبدیل ہوگیا ، لوگوں نے مقامی شاپنگ مال پر دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ کی اور عمارت کے باہر چیزوں کو آگ لگا دی۔ مظاہرین شاپنگ مال میں داخل ہوگئے اور مال کے اندر توڑ پھوڑ کی، نزدیکی سب وے اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچایا، شاپنگ مال کے سامنے چیزوں کو آگ لگا دی۔احتجاجی مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس شیلنگ کی جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں متنازع بل کے خلاف اور جمہوریت کا مطالبہ لے کر کئی ماہ سے حکومت کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

ہانگ کا نگ میں حکومت مخالف مظاہروں میں ہزاروں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر توڑ پھوڑ شروع کردی ۔
News Code 1893981
آپ کا تبصرہ