ایران جنگ کا آغاز نہیں کرےگا البتہ جنگ کا اختتام ایران کے ہاتھ میں ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران جنگ کا آغاز نہیں کرےگا ، ہم پر اعتماد ہیں کہ جو جنگ کی شروعات کرے گا وہ جنگ کا اختتام نہیں کرے گا اور جنگ کا آغاز ہم نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے  وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران جنگ کا آغاز نہیں کرےگا ، ہم پر اعتماد ہیں کہ جو جنگ کی شروعات کرے گا وہ جنگ کا اختتام نہیں کرے گا اور جنگ کا آغاز ہم نہیں کریں گے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جواد ظریف کا کہناتھا کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے کامعاملہ غلط سمت کی طرف لے جایا جارہا ہے، ممکن ہے کہ ہم سعودی تیل تنصیبات پر حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی تحقیقات کو قبول نہ کریں کیونکہ ہم نہیں جانتے کہ کس بنیاد پراقوام متحدہ کے ماہرین کو بھیجا گیا ہے، اقوام متحدہ نے تحقیقات کے لیے ماہرین بھیجنے پر ہم سے مشاورت نہیں کی، اقوام متحدہ نے غیرجانبدار تحقیقات کیں تو ثابت ہوجائے گا کہ حملہ ایران نے نہیں کیا۔

News Code 1893973

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =