ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر میں بھارتی فوج کےتشدد کے باعث 15 سالہ لڑکے نے جام شہادت نوش کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر میں  بھارتی فوج کےتشدد کے باعث 15 سالہ لڑکے نے جام شہادت نوش کرلی۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کے اہلکار ضلع پلوامہ میں 15 سالہ لڑکے یاور احمد بٹ کو پکڑ کر آرمی کیمپ لے گئے، جہاں نوجوان پر جسمانی تشدد کیا گیا۔ بھارتی فوجی نوجوانوں کو بٹوں، لاتوں اور گھونسوں سے مارتے رہے اور نیم بے ہوشی کی حالت میں گھر کے باہر چھوڑ گئے۔ بھارتی فوج نے یاور بٹ کو اسکول کارڈ کے ہمراہ آئندہ روز دوبارہ فوجی کیمپ آنے کی ہدایت کرتے ہوئے واپس چلے گئے تاہم یاور احمد کی طبیعت بگڑتی چلی گئی، شدید سر درد اور الٹیوں کے باعث سری نگر اسپتال لایا گیا جہاں دوران علاج نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ واضح رہے کہ 5 اگست کوکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے کشمیر بھر میں مسلسل کرفیو نافذ ہے، ذرائع آمد و رفت معطل اور مواصلاتی نظام منقطع ہے جس کے باعث پوری وادی جیل میں تبدیل ہوگئی ہے۔

News Code 1893970

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha