واشنگٹن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس کے قریب کولمبیا روڈ پر فائرنگ کی گئی، جس  کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی تاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی۔ پولیس حکام کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرنے کی وجوہات بھی سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

News Code 1893905

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =