مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم کی وزارات دفاع کے مطابق تربیتی سیشن میں شریک ایف۔16 طیارہ مغربی فرانس کے علاقے پلووگنر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ طیارے میں موجود دونوں پائلٹ بروقت چھلانگ لگانے کے سبب محفوظ رہے۔ ان میں سے ایک پائلٹ ہائی وولٹیج تاروں میں پھنس گیا لیکن ریسکیو ٹیموں نے اسے 2 گھنٹے کی جد و جہد کے بعد محفوظ انداز میں اتار لیا ۔ ۔خوش قسمتی سے تباہ ہونے والا طیارہ بڑی آبادی پر نہیں گرا تاہم جس علاقے میں گرا اس سے ایک مکان کو نقصان پہنچا۔

بیلجیئم کی وزارات دفاع کے مطابق تربیتی سیشن میں شریک ایف۔16 طیارہ مغربی فرانس کے علاقے پلووگنر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
News Code 1893904
آپ کا تبصرہ