مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے یمن کے مشرقی علاقہ میں سعودی عرب کی جارح فوج پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے سعودی فوج کو بہت بڑا جانی نقصان پہنچایا ہے اور حضرموت علاقہ میں سعودی فوج کا کمانڈر ابونواف بھی بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی فوج کے کمانڈر کے ہمراہ یمن کے فراری صدر منصور ہادی کے بھی کئی فوجی بم دھماکے میں مارے گئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق یمنی عوام کی تاریخی استقامت اور پائداری نے سعودی عرب اور اس کے فوجی اتحاد کو تاریخی شکست سے دوچار کردیا ہے۔ یمنی ڈرونز نے بقیق اور الخریص شہروں میں سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملہ کرکے سعودی عرب کو بہت بڑا مالی نقصان پہنچایا ہے جس کی بنا پر سعودی تیل کی سپلائی 55 فیصد سے زائد مقدار میں کم ہوگئی ہے اور سعودی عرب اب دوسرے ممالک سے تیل کی کمی کو پورا کرنے کے لئے گدائی کرنے اور بھیک مانگنے پر مجبور ہوگیا ہے۔

یمنی فورسز نے یمن کے مشرقی علاقہ میں سعودی عرب کی جارح فوج پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے سعودی فوج کو بہت بڑا جانی نقصان پہنچایا ہے اور حضرموت علاقہ میں سعودی فوج کا کمانڈر ابونواف بھی ہلاک ہوگیا ہے۔
News Code 1893902
آپ کا تبصرہ