افغانستان سکیورٹی فورسز کے حملے میں 30 داعش دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے مشرقی علاقے میں افغان سکیورٹی فورسز نے امریکی فضائیہ کے تعاون سے فضائی حملے میں 30 داعشی دہشت گردوں کو ہلاک اور 40 زخمی کردیئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی علاقے میں افغان سکیورٹی فورسز نے امریکی فضائیہ کے تعاون سے فضائی حملے میں 30 داعشی دہشت گردوں کو  ہلاک اور 40 زخمی کردیئے۔ کابل میں وزارت دفاع نے افغان اور امریکی فورسز کی جانب سے کیے گئے اس حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ اس کا ہدف داعش کا ٹھکانا تھا۔ افغان حکام کے مطابق حملے ميں 30 سے زائد داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بعض ذرائع کے مطابق حملے ميں عام شہری نشانہ بے ہیں۔

News Code 1893887

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =