افغانستان کے صوبے زابل میں بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے زابل میں ایک اسپتال اور انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کے قریب ٹرک بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے زابل میں ایک اسپتال اور انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کے قریب ٹرک بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق زابل کے مرکزی شہر قلات میں حساس ادارے این ڈی ایس کی عمارت کے قریب بم دھماکہ ہوا۔ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام نے بتایا کہ دھماکہ ایک اسپتال کے قریب ہوا۔ حملہ آور حساس ادارے کے دفتر کو نشانہ بنانا چاہتا تھا لیکن وہاں پہنچنے میں ناکام رہا جس کے بعد اس نے ایک اسپتال کے قریب دھماکہ کردیا۔ ہلاک اور زخمیوں میں خواتین، بچے، طبی عملہ، مریض اور ان کے تیماردار شامل ہیں۔

News Code 1893885

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =