پاکستانی وزیر اعظم آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے 74 ویں اجلاس سے قبل دورہ سعودی عرب کریں گے،  وزیراعظم 19 اور 20 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سعودی عرب کے دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت سے کشمیر میں بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے اور 5 اگست کے بھارت کے غیر آئینی اقدامات پر گفتگو ہو گی۔ اس حوالے سے وزیراعظم پہلے ہی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

News Code 1893878

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha