کراچی میں پولیس اہلکار سمیت 2 دہشت گرد ہلاک

کراچی میں ناظم آباد نمبر تین عید گاہ گراؤنڈ کے قریب پولیس مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں ناظم آباد نمبر تین عید گاہ گراؤنڈ کے قریب پولیس مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار گشت پر مامور تھے جب ان کا دو موٹرسائیکلوں پر سوار 3 دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا ۔ پولیس کو دیکھ کر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل چلانے والا پولیس کانسٹیبل سینے میں گولی لگنے سے نیچے گر پڑا جبکہ اس کے ساتھی اہلکار نے ملزمان پر سرکاری اسلحہ سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی موٹرسائیکل سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس اہلکار کی شناخت 26 سالہ سید ذیشان کے نام سے ہوئی جبکہ مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت باسط اور حبیب ولد ہیبت خان کے نام سے کی گئی جن کا آبائی تعلق بلوچستان کے علاقے خضدار سے ہے۔ مقتول پولیس اہلکار ناظم آباد کا رہائشی اور تین بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔ اس کا نکاح ہوچکا تھا اور ایک ماہ بعد اپنی اہلیہ کو رخصت کر کے گھر لانا تھا۔

News Code 1893877

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =