پاکستان کا مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار

پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے جہاز کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے جہاز کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ اس سے قبل بھارتی حکومت نے وزیراعظم نریندرا مودی کے جہاز کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست دی تھی لیکن پاکستان نے ایسا کرنے سے انکار کردیا ہے۔ 

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے امریکہ جانے کے خواہشمند تھے اور اس سلسلے میں بھارتی حکومت کی جانب سے حکومت پاکستان سے درخواست کی گئی تھی کہ نریندرا مودی کے جہاز کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے لیکن پاکستان نے مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ واضح رہے اس سے پہلے پاکستان نے بھارتی صدر کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق اجازت نہیں دی تھی۔

News Code 1893875

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =