پاکستان سے جاکر بھارتی کشمیر میں لڑنے والا کشمیریوں کا دشمن ہوگا

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے جاکر بھارتی کشمیر میں لڑنے والا پاکستان اور کشمیریوں دونوں کا دشمن ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے جاکر بھارتی کشمیر میں لڑنے والا پاکستان اور کشمیریوں دونوں کا دشمن ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ اس وقت بھارتی حکومت پر شدید دباوَ ہے، پاکستان سے جاکر بھارت میں لڑنے والا پاکستان اور کشمیریوں دونوں کا دشمن ہوگا کیونکہ بھارتی حکومت کو کشمیر میں صرف بہانہ چاہیے، بھارتی حکومت پہلے ہی کہہ رہی ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستان دہشت گردی کررہا ہے۔ بھارت کا مسئلہ ہے کہ اس پر قبضہ ہوگیا ہے، بھارت کی بدقسمتی ہے کہ اس پر انتہاپسند ہندوؤں نے قبضہ کرلیا ہے۔ آر ایس ایس کی پالیسی پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف ہے۔ موجودہ صورتحال میں مودی سرکار کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

News Code 1893870

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =