سید خورشید شاہ کو نیب نے گرفتار کر لیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کو نیب نے اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کو نیب نے اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ نیب ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خورشید شاہ پر کوآپریٹو سوسائٹی میں بنگلے کیلئے ایمنسٹی پلاٹ غیر قانونی طور پر اپنے نام کرانے کا الزام ہے۔ پی پی رہنما کو نیب سکھر کے کیس میں نیب راولپنڈی کی ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔خورشید شاہ کا عدالتی ریمانڈ لے کر سکھر منتقل کیا جائے گا، اُن کے خلاف تحقیقات کا آغاز 7 اگست سے ہوا تھا۔واضح رہے کہ نیب سکھر نے آج خورشید شاہ کو خط لکھ کر طلب کیا تھا، خورشید شاہ نے خط لکھ کر نیب سکھر میں پیش ہونے سے معذرت کی تھی۔

News Code 1893868

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =