مسئلہ کشمیر پر پاکستانی قیادت کے موقف میں کوئی لچک نہیں

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی قیادت کے موقف میں کوئی لچک نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی قیادت کے موقف میں کوئی لچک نہیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے نیشنل پارلیمنٹرینز کانفرنس برائے کشمیر سے خطاب میں کہا کہ کشمیریوں کو باور کراتے ہیں کہ پاکستان کبھی ان سے منہ نہیں موڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کبھی کشمیریوں کے جذبات مجروح نہیں ہونے دیں گے، سو اختلاف کے باوجود مسئلہ کشمیر پر ہم ایک ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہاکہ چٹکی بجا کر کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا، حقائق سامنے رکھتے ہوئے بحیثیت قوم حکمت عملی اپنانی ہوگی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو یہ پیغام دینا ہے کہ سو اختلافات کے باوجود ہم مسئلہ کشمیر پر ایک ہیں۔

News Code 1893866

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =