بھارت کی پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پر قبضہ کرنے کی دھمکی

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر بھی بھارت کا حصہ ہے اور بھارت جلد ہی اس پر بھی قبضہ کرلےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر بھی بھارت کا حصہ ہے اور بھارت جلد ہی اس پر بھی قبضہ کرلےگا۔ بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق  وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنی وزارت کے100روز مکمل ہونے پر نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جلد آزاد کشمیرپربھی قبضہ حاصل کرلیں گے،وہ بھی بھارت کا ہی حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کےساتھ تعلقات اچھے ہیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمراہ ہوڈی، موڈی ایونٹ میں شرکت کریں گے جو ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ امریکی صدر ہزاروں امریکی بھارتیوں سے خطاب کریں گے۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس کی فکر نہ کریں کہ جموں و کشمیر کے بارے میں لوگ کیا کہیں گے۔1972سے بھارت کی پوزیشن بالکل واضح ہے۔

News Code 1893850

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =