مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے تیل کے شدید بحران کے پیش نظر بحرین کو تیل منتقل کرنے والی پائپ لائن کو بند کردیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق یمنی کے حوثی مجاہدین نے سعودی عرب کے خام تیل کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سعود؛ی عرب کے خام تیل کی سپلائی نصف سے کم رہ گئی ہے۔ اور سعودی عرب کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے۔ سعودی عرب نے تیل کے شدید بحران کے پیش نظر بحرین کو تیل منتقل کرنے والی تیل پائپ لائن کو مسدود کردیا ہے۔ اس پائپ لائن سے روزانہ 220 سے 230 ہزار بیرل خام تیل باہر سپلائی کیا جاتا تھا۔

سعودی عرب نے تیل کے شدید بحران کے پیش نظر بحرین کو تیل منتقل کرنے والی پائپ لائن کو بند کردیا ہے۔
News Code 1893837
آپ کا تبصرہ