روس کی سعودی عرب کو ایس 400 فروخت کرنے کی پیشکش

روس نے سعودی عرب پر بھیانک ڈرون حملوں کے بعد اسے دفاعی میزائل نظام ایس 400 فروخت کرنے کی پیش کش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس  کے صدر پوتین نے سعودی عرب پر بھیانک ڈرون حملوں کے بعد اسے دفاعی میزائل نظام ایس 400 فروخت کرنے کی پیش کش کی ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے سعودی عرب کو ایس 400 دفاعی میزائل نظام کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ڈیفنس سسٹم سے ڈرون اور میزائل حملوں سےبچاجاسکتاہے، سعودی عرب چاہےتو اس کی مددکرنےکوتیارہیں۔روسی صدر پوٹن نے کہا کہ ترکی اور بعض دیگر ممالک بھی ہم سے یہ ڈیفنس سسٹم خرید چکے ہیں۔چند روز قبل یمنی فوج نے سعودی عرب کے یمن پر بھیانک جرائم کے جواب میں  سعودی عرب کے شہر بقیق میں تیل کے کنوؤں اور پراسسنگ پلانٹ پر ڈرون حملے کئے  جن کے نتیجے میں سعودی عرب کو شدید مالی نقصان ہوا۔ ان حملوں کے بعد امریکہ اور سعودی عرب دونوں پر غم اور درد کی فضا چھائی ہوئی ہے اور امیرکہ نے رائے عامہ کو منحرف کرنے کے لئے اس کا الزام ایران پر عائد کردیا جبکہ ایران نے امریکی الزام کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوام کو اپنے ملک کا بھر پور دفاع کرنے کا حق ہے سعودی عرب کو امریکی نیابت میں اسلامی ممالک کے خلاف جنگ اور جارحیت سے گریز کرنا چاہیے اور یمن پر جنگ کو فوری طور پر بند کردینا چاہیے۔

News Code 1893827

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =