روس کی شام ميں قیام امن کے سلسلے میں ایران کی کوششوں کی تعریف

روس کے صدر ولادیمر پوتین نے شام کے بحران کے حل کے سلسلے میں ایران کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے میں نہایت ہی عمدہ اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمر پوتین نے شام کے بحران کے حل  کے سلسلے میں ایران کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے میں نہایت ہی عمدہ اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں روس، ایران اور ترکی کا سہ فریقی سربراہی اجلاس منعقد ہوا ، جس میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین، ایران کے صدر حسن روحانی اور ترکی کے صدر اردوغان نے شرکت کی۔ اس موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے مسئلہ شام کے حل کے سلسلے میں ایران کے اہم اور مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی کوششوں سے وہاں دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملی اور ایک موثر سیاسی حل ممکن ہوسکا۔ روسی صدر نے علاقائی اور عالمی سطح پر بھی ایران کے منطقی اور مثبت کردار کی تعریف کی۔  روسی صدر نے بعض آیاتی قرآن کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ بعض مسلم حکمراں کا عمل قرآن آیات کے سراسر خلاف ہے قرآن اتحاد اور یکجہتی کی دعوت دیتا ہے اور وہ تفرقہ پھیلا رہے ہیں۔

News Code 1893822

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =