مودی ہندوستان کے نوٹ سے گاندھی کی تصویر ہٹا کر اپنی لگانا چاہتا ہے

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو احمق قراردیتے ہوئےہے کہ مودی ایک احمق انسان ہے اور اس سے امن کی بات کرنا حماقت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو احمق قراردیتے ہوئےہے کہ مودی ایک احمق انسان ہے اور اس سے امن کی بات کرنا حماقت ہے۔اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حلف لینے سے پہلے یہ کہہ کر مودی کو امن کا پیغام بھجوایا کہ ‘بھارت ایک قدم بڑھائے، پاکستان دو قدم بڑھے گا، پھر عمران خان نے کرتارپور کے افتتاح کے موقع پر بھی بھارت کو امن کا پیغام بھیجا لیکن مودی نے امن کی پیشکش کو ہماری کمزوری سمجھا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دراصل نریندرمودی کوئی نارمل انسان نہیں، نہ اس کا کوئی گھرانہ ہے اور نہ ہی اسے کسی کے گھرانے کی یا کسی کے بچوں کی پروا ہے، وہ بھارت سے غیر ہندوؤں کا خاتمہ چاہتا ہے اور بھارتی نوٹ پر

گاندھی کی تصویر ہٹاکر اپنی تصویر لگانا چاہتا ہے، ایسے احمق انسان سے امن کی بات کرنا حماقت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہندوستان کی حمایت کرنے والی تمام کشمیری قیادت آج پابند سلاسل ہے ۔ ساری زندگی ہندوستان کی خدمت کرنے والے آج سلاخوں کے پیچھے بند ہیں۔ فاروق عبداللہ ،  شاہ فیصل، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی بھی جیل میں ہیں۔

News Code 1893821

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =