ترکی میں صدر روحانی اور صدر پوتین کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سہ فریقی اجلاس کے ضمن ميں روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ترکی کے دارالحکومت  انقرہ میں سہ فریقی اجلاس کے ضمن ميں روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات اور گفتگو کی۔اس ملاقات میں دوطرفہ ، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں  تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ، وزیردفاع امیر حاتمی ، وزیر بجلی اردکانیان وزیر زراعت حجتی اور سینٹرل بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی صدر حسن روحانی کے ہمراہ ہیں۔ صدر روحانی نے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے ضمن ميں ترکی کے صدر اردوغان سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

News Code 1893819

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =