یمن کی سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر مزيد حملوں کی دھمکی

یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب کی یمن پر مسلسل جارحیت اور بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے یمن پر جارحیت متوقف نہیں کی تو سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات کو تباہ کردیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کی یمن پر مسلسل جارحیت اور بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے یمن پر جارحیت متوقف نہیں کی تو سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات کو تباہ کردیا جائےگا۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ، ہم  مکہ اور مدینہ کے علاوہ سعودی عرب کی ہر جگہ کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات میں کم کرنا ترک کردیں۔ یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کو امریکہ کی حمایت اور مدد پر ناز ہے اور ہمیں اللہ تعالی کی مدد اور نصرت پر فخر ہے۔ سعودی عرب کا حامی بڑا شیطان امریکہ ہے اور یمنی عوام کا حامی اور مددگار اللہ تعالی کی ذات ہے۔

News Code 1893817

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha