علی گڑھ میں نامعلوم افراد  کا مسلم خاندان کے چار افراد پر حملہ

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں نامعلوم افراد نے مسلم خاندان کے چار افراد پر حملہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی اخبار " دی ہندو " کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں نامعلوم افراد نے مسلم خاندان کے چار افراد پر حملہ کردیا۔ اطلاعات  کے مطابق گزشتہ روز سہ پہر علی گڑھ ریلوے اسٹیشن پر 10 سے 12 نامعلوم افراد کے ہجوم نے ایک ہی خاندان کے چار افراد پر حملہ کردیا، ان افراد کا تعلق مسلمان گھرانے سے تھا جبکہ حملے کی وجہ اُن کی مذہبی شناخت بتائی جارہی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق علی گڑھ کے قریب ایک گائوں کے رہائشی ساہم خان اپنے خاندان کے ہمراہ کانپور آنند وہار ایکسپریس میں سفر کررہے تھے، شام ساڑھے چار بجے وہ علی گڑھ موڑ پر ٹرین سے اُترے تو اچانک 10 سے 12 افراد کے ایک گروپ نے ان پر حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں ساہم خان کے بھتیجے توفیق خان کے سر میں چوٹ لگی جبکہ ان کی اہلیہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔متاثرہ افراد کو علاج کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں داخل کروا دیا ہے۔ ایس ایچ او یشپال سنگھ کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد کی اُن کے تلاش بھی شروع کردی ہے۔

News Code 1893809

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =