پاکستان کا کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

پاکستنا کےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستانی موٴقف کو تقویت ملی ہے اور پاکستان اس کا خیر مقدم کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستنا کےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستانی موٴقف کو تقویت ملی ہے اور پاکستان اس کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر خارجہ قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت بڑی کامیابی ہے، اس سے کشمیریوں کا حوصلہ مزید بلند ہوگا، غلام نبی آزاد کو سری نگر جا کر حقائق دنیا کے سامنے لانے ہوں گے، غلام نبی آزاد کے ساتھ میڈیا وفد کو بھی جانے کی اجازت ہونی چاہیے۔ فیصلے پر عمل نہیں ہوتا تو بھارتی آئین درہم برہم ہوجائے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں تمام عالمی قوانین کو پامال کررہی ہے، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستانی موٴقف کوتقویت ملی ہے، پاکستان ہر محاذ پرکشمیر کا معاملہ اٹھاتا رہے گا۔

News Code 1893808

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =