امریکی صدر ٹرمپ کو پیونگ یانگ کے سفر کی دعوت

جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا کے رہبر نے ایک خط میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریا کے سفر کی دعوت دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے اخبار جوگانگ ایلبو باخبر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہبرکیم جونگ اون  نے ایک خط میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریا کے سفر کی دعوت دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے صدر نے اگست میں امریکہ صدر کو ایک خط لکھا ہے جس میں امریکی صدر کو شمالی کوریا کے سفر کی دعوت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اون اور امریکی صدر ٹرمپ اب تک سنگا پور، ویتنام اور شمالی اور جنوبی کوریا کے سرحد پر واقع غیر فوجی  علاقہ میں تین بار ملاقات کرچکے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ان ملاقاتوں کے باوجود مذاکرات معطل ہیں۔

News Code 1893794

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =