مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی روس، ایران اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔ صدر حسن روحانی کل ترکی میں سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اس اجلاس ميں روس کے صدر ولادیمیر پوتین ،ایران کے صدر حسن روحانی اور ترک صدر اردوغان شرکت کریں گے۔ سہ فریقی اجلاس میں باہمی تعلقات کے علاوہ شام میں قیام امن کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ صدر حسن روحانی انقرہ اجلاس کے ضمن میں روس اور ترک صدور کے ساتھ جداگانہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی روس، ایران اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔
News Code 1893792
آپ کا تبصرہ