کشمیر میں بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تین کشمیری جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں تین کشمیری جوان جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررسان ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں تین کشمیری جوان جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی  فوج کا کشمیریوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ برقرار ہے،  مقبوضہ وادی میں  لاک ڈاؤن اور کرفیو کا آج 42 روز ہے، ایک جانب  جبری پابندیاں عائد ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے جموں میں گولیاں مار کر دو نوجوانوں کو ہلاک کردیا جب کہ ایک نوجوان کو دوران حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔اخلاق احمد خان نامی نوجوان کو پولیس نے حراست میں لینے کے بعد جانی پور اسٹیشن منتقل کیا جہاں اسے جاں بحق کردیا گیا۔

News Code 1893790

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha