امریکی صدر کا سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد کو ٹیلیفون

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب کے خونخوار ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب کے خونخوار ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے فون پر گفتگو میں کہا کہ امریکہ سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام میں مدد دینے کو تیار ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر کی پیش کش کے جواب میں کہا کہ سعودی عرب اس طرح کے حملوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں امریکہ کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور سعودی عرب یمن کے نہتے عربوں کو امریکی ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہا ہے۔ لیکن یمنی فورسز نے گذشتہ پانچ برس میں سب سے بڑے حملے میں سعودی عرب کے چھکے چھڑا دیئے ہیں اور اس کے تیل کی پیداوار یمنی فورسز کے ایک ہی ڈرون حملے میں نصف سے کم ہوگئی۔

News Code 1893786

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =