مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ سے خطاب تک ایل او سی کی طرف مارچ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیاسی جماعتوں کی ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ سے خطاب تک ایل او سی کی طرف کوئی مارچ نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں ن لیگ، پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے یہ فیصلہ متفقہ طور پر کیا ہے ۔ اعلامیے کے مطابق کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شہر شہر مشترکہ پُرامن احتجاج کیا جائے گا اور احتجاجی تحریک کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیراطلاعات کی زیر نگرانی کمیٹی قائم کی گئی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ سے خطاب تک ایل او سی کی طرف مارچ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
News Code 1893777
آپ کا تبصرہ